اتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کیساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کردی

کاش ہمارے وزیرِ اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کے آزاد خیالی کو ظاہر کریں‘عتیقہ اوڈھو

منگل 1 فروری 2022 13:17

اتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کیساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنے شو ’اِن کونورزیشن ود عتیقہ اوڈھو‘ کے سیٹ پر لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔اٴْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اس وقت کی یادگار تصویر ہے جب عمران خان ایک مثالی سیاستدان تھے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ کاش ہمارے وزیرِ اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کے آزاد خیالی کو ظاہر کریں جس طرح اٴْنہوں نے اپنی شخصیت کے دونوں پہلوئوں کو ہمارے نوجوانوں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ظاہرکیا۔اداکارہ نے لکھا کہ’جب وزیرِاعظم کے پاس یہ دونوں پہلو موجود ہیں تو وہ اِنہیں ظاہر کریں۔عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے آخر میں صارفین کو بتایا کہ کچھ سال پہلے ہی اٴْنہوں نے عمران خان کا انٹرویو لیا تھا جس کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2022 - 13:17:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :