بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں، قرنطینہ کرلیا

منگل 1 فروری 2022 15:35

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں، قرنطینہ کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔71 سالہ شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، فی الحال گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ نے درخواست کی کہ جو لوگ بھی حالیہ دنوں میں اٴْن سے رابطے میں رہے ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔سال 2020 میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کرنے کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر جاوید اختر نے کبھی اتنا وقت ساتھ نہیں گزارا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے یہ مہربانی کی کہ ہم اب ہر وقت ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔شبانہ اعظمی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیا بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/02/2022 - 15:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :