شوبز شخصیات کا اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

والد کا سایہ اس گھنے سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے ‘قوی خان، نعمان اعجاز، شبیر جان و دیگر

جمعرات 3 فروری 2022 12:23

شوبز شخصیات کا اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) شوبز شخصیات نے سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان، نعمان اعجاز، شبیر جان ، شان، معمر رانا، شاہدہ منی، ماریہ واسطی، فضیلہ قاضی، علی احمد اکبر، افتخار عفی نے شگفتہ اعجاز سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کا سایہ اس گھنے سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے جو انسان کو موسم کی شدت سے بچاتا ہے ۔ جن کے بھی والدین اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کے غم کو کوئی نہیں جان سکتا ۔دعا ہے خد اکی ذات مرحوم کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

وقت اشاعت : 03/02/2022 - 12:23:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :