امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر23کروڑ میں فروخت کردیا

بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن کے بھارتی شہر ممبئی میں بھی 5 بنگلے ہیں

جمعہ 4 فروری 2022 12:39

امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر23کروڑ میں فروخت کردیا
دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر 23 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم خاندان کا سب سے پرانا بنگلا تئیس کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت کے گل مہر پارک میں قائم گھر کی ملکیت اب امیتابھ بچن کے خاندان کے پاس نہیں رہی۔

(جاری ہے)

وہ ماضی میں اپنے والد ہری ونش بچن اور والدہ تیجی بچن کے ہمراہ اس بنگلے میں رہا کرتے تھے۔ بھارت میں ایک کمپنی کے سربراہ ایونی بدر نے امیتابھ سے یہ پراپرٹی خریدی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی تاجر ایونی بدر کی بچن خاندان سے ہمیشہ سے دوستی رہی ہے اسی بنیاد پر اداکار نے اپنا گھر انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلے کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ اس گھر کو گرا کر اپنے طریقے کے مطابق نئے سرے سے تعمیر کرائیں گے کیوں کہ اس کا اسٹرکچر کئی دہائیوں پرانا ہے۔ بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن کے بھارتی شہر ممبئی میں بھی 5 بنگلے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2022 - 12:39:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :