والدین کی دعائیں لینے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ‘ شاہدہ منی

جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں دعائوں کا اثر ہے‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 5 فروری 2022 14:43

والدین کی دعائیں لینے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) نامور اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ والدین کی دعائیں لینے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،میں آج جس مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کا کرم اورمیری محنت کے ساتھ والدین کی دعائوں کا شامل حال ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جب بھی کسی انسان پر کوئی مشکل آئے تو وہ خدا کی ذات پرتوکل کرنے کے بعد اپنی ماں یا باپ سے دعا کی درخواست کرے اورمیں دعوے سے کہتی ہوں کہ وہ مشکل ضرور حل ہو گی ۔ میں نے اپنی زندگی میںجتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میںدعائوں کا اثر ہے،حقیقت میں زندگی کی خوبصورتی بھی انہی رشتوں سے ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/02/2022 - 14:43:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :