عاطف اسلم، عدنان قاضی نئی میوزِک ویڈیو لانچ کرنے کیلئے تیار

منگل 8 فروری 2022 17:05

عاطف اسلم، عدنان قاضی نئی میوزِک ویڈیو لانچ کرنے کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور ہدایتکار عدنان قاضی نئی میوزِک ویڈیو لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز کے مطابق، ہدایتکار عدنان قاضی جوکہ خود ایک بڑا نام ہیں، اٴْن سے ایک ایونٹ پر اس حوالے سے پوچھا گیاتو اٴْنہوں نے ہچکچاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ نیا گانا لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔عاطف اسلم اور عدنان قاضی دونوں ہی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے نام ہیں اور اپنے اپنے کام پر مہارت رکھنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ان دونوں فنکاروں کا یہ نیا پراجیکٹ یقینا مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔

وقت اشاعت : 08/02/2022 - 17:05:56

Rlated Stars :