شردھا کپور نے لتا منگیشکر کیساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویرشیئر کردی

منگل 8 فروری 2022 17:05

شردھا کپور نے لتا منگیشکر کیساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویرشیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کے ساتھ اپنی ایک بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

شردھا کپور نے انسٹا گرام پر لتا منگیشکر کی چند نایاب تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں چھوٹی شردھا کپور، گلوکارہ کے ساتھ بیٹھے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ گلوکارہ کے ساتھ چند قیمتی لمحات گزارنے کے اعزاز ، لتا جی کا اپنے سر پر ہاتھ، شفقت بھری نگاہیں، اور حوصلہ افزائی کیلئے گلوکارہ کے پیار بھرے الفاظ ہمیشہ یاد رکھیں گی‘۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لتا منگیشکر کی تعریف کرتے ہوئے گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وقت اشاعت : 08/02/2022 - 17:05:56

Rlated Stars :