ساشا آغا کی فلم دیسی کٹے کے گانے ’ بس تم ہو‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:34

ساشا آغا کی فلم دیسی کٹے کے گانے ’ بس تم ہو‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستانی گلوکارہ واداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کی دوسری بالی ووڈ فلم ”دیسی کٹے“ کے گانے ”بس تم ہو“ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔ یہ گانا موسیقاروگلوکار کیلاش کھیر نے سری کانت کرشنا مورتی اور آرکرتی کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ یہ گانا ساشا آغا اور ہیروجے بھاؤ شالی پر فلمایا گیا ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 26 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تشہیری مہم بھی ان دنوں زوروشور سے جاری ہے۔ فلم میں اداکار سنیل شیٹھی، مرلی شرما اور آتوشوش رانا بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔ ساشا نے کہا کہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کے بعد انہیں کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی جن میں ماڈرن اور گلیمرس رول تھے اور مختصر سے مغربی لباس کی ڈیمانڈ تھی لیکن جب اس فلم میں کام کرنے کیلئے کہا گیا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ فلم ہے جس کا مجھے انتظار تھا جو کہ ایک خالص دیسی اور علاقائی فلم تھی جو کہ خالصتاً مشرقی ثقافتی رنگ میں رنگی ہے، اس فلم کا اسکرپٹ وہی تھا جو کہ ہمارے لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔

وقت اشاعت : 19/09/2014 - 11:34:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :