عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے، صدف کنول

جمعہ 11 فروری 2022 15:52

عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے، صدف کنول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) معروف پاکستانی ماڈل صدف کنول اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے۔معروف شوبز جوڑی ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کے شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔ شو کے میزبان شہزاد اقبال نے صدف کنول سے پوچھا کہ’کیا وہ اس مشہور کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہی ‘۔

جواباًً صدف کنول نے کہا کہ جی وہ بالکل اس کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’یہ کہاوت فیشن انڈسٹری میں بھی پوری اترتی ہے کیونکہ وہاں خواتین کی بہتات ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ فوزیہ امام اور مشک کلیم کو اپنے مدِ مقابل نہیں سمجھتیں‘۔شو کے سیشن 500 کی دوڑ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’40 سی50 فیصد میاں بیوی ایک دوسرے کا موبائل فون چیک کرتے ہیں‘۔صدف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ’ایسی سائکو خواتین ویسے کم ہی ہوتی ہیں جو شوہر کا موبائل فون چیک کرتے ہیں‘۔جبکہ شہروز نے اس حوالے سے مزید کہا کہ’ان کے خیال میں میاں بیوی دونوں ہی ایک دوسرے کا فون چیک کرتے ہیں لیکن دونوں میں سے جو زیادہ مشکوک لگتا ہو تو اس کا فون چیک ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے‘۔

وقت اشاعت : 11/02/2022 - 15:52:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :