سنجے نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے فٹ مساج کی ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 12 فروری 2022 15:44

سنجے نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے فٹ مساج کی ویڈیو شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2022ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کئی کامیاب فلموں کے ہیرو سنجے دت عرف منا بھائی فلموں کے ساتھ اصل زندگی میں عجیب و غریب طریقے اختیار کرنے کیلئے مشہور ہیں۔اس مرتبہ انہوں نے اپنی شادی کی 14 سالگرہ مناتے ہوئے اپنی اہلیہ منایاتا دت (منایاتا دلنواز شیخ) کو فٹ مساج دینے کے ساتھ ایک خوبصورت سی پوسٹ پر مبنی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

ان کے اس دلچسپ انداز پر ان کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر تحریر کیا، لگے رہو منا بھائی۔

(جاری ہے)

شادی کی 14ویں سالگرہ پر سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے فٹ مساج کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید کرتے میں ملبوس سنجو بابا اپنی اہلیہ کا بڑی جانفشانی کے ساتھ فٹ مساج کررہے ہیںجبکہ اس میں منایاتا دت نے تحریر کیا کہ میرے تمام اچھے دن وہ ہیں جو آپ کے ساتھ بیتے ہیں، آپ کیلئے ساری محبتیں۔ شکریہ۔ دونوں کے اس پیار بھرے انداز پر ان کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے محبت بھرے پیغامات کی بھرمار کردی۔ایک فین نے لکھا بابا مہربان دل رکھنے والے انسان ہیں، ایک اور نے کہا بہت عمدہ یہ لیجنڈ ہیں جبکہ ایک اور نے ان کی مشہور فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا لگے رہو منا بھائی۔

وقت اشاعت : 12/02/2022 - 15:44:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :