انیل کپور نے ” خوبصورت “ کے ذریعے بیٹی سونم کپور کا کیریئر ہمیشہ کیلئے محفوظ بنالیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:45

انیل کپور نے ” خوبصورت “ کے ذریعے بیٹی سونم کپور کا کیریئر ہمیشہ کیلئے محفوظ بنالیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ سٹارانیل کپور نے ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ” خوبصورت “ کے ذریعے اپنی بیٹی سونم کپور کا کیریئر ہمیشہ کے لیے محفوظ بنالیا، دوسری جانب پاکستان کے معروف اداکارو ماڈل فواد خان نے بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں شاندار انٹری مار کر مقبول ہیروز کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔ لاہور کے مقامی سینماء گھرمیں ”خوبصورت “ کے پریمیئر کے موقع پر اداکار عثمان پیرزادہ ، ثمینہ پیرزادہ، نشو بیگم، نیئراعجاز، شہزاد رفیق، جاوید وڑائچ ، عامر ظفر اور چوہدری خالق سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں جنہوں نے فلم دیکھی اور فنکاروں کی پرفارمنس اور ڈائریکٹر کی بہترین ہدایتکاری پر خوب داد دی۔

پریمیرکے موقع پر گفتگو عثمان پیرزادہ، نشوبیگم، نیئراعجاز، شہزاد رفیق اور آئی ایم جی سی گروپ کے ڈائریکٹرشیخ عابد رشید نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ”خوبصورت“ جیسی عمدہ فیملی فلم کی نمائش بہت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی، خوبصورت تاریخی عمارتوں پر عکسبندی، میوزک اور پھر سونم کپور، فواد خان، رتنا پھاٹک شاہ اور کرن کھیرکی جاندار اداکاری نے خوب محظوظ کیا۔ واقعی اگر کوئی اچھی کہانی تیارکی جائے اوراس میں جاندار ڈائیلاگ ہوں توفلم کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فواد خان نے بہترین اداکاری کرتے ہوئے بالی وڈ اسٹارز کوالارمنگ سگنل دیدیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 11:45:33

Rlated Stars :