اس وقت میں اپنے کیرئیر کے بہترین دور گزر رہی ہوں ‘ صبا فیصل

گزشتہ دو سالوں سے مسلسل ڈرامہ سیریلز اور ٹی وی کمرشلز کی مصروفیت جاری ہے ‘انٹرویو

پیر 14 فروری 2022 11:20

اس وقت میں اپنے کیرئیر کے بہترین دور گزر رہی ہوں ‘ صبا فیصل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ اس وقت میں اپنے کیرئیر کے بہترین دور گزر رہی ہوں ، گزشتہ دو سالوں سے ڈرامہ سیریلز اور ٹی وی کمرشلز میں بھرپور مصروفیت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری خوش بختی ہے کہ میں اس وقت مصروف ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوں اور میری کوشش ہے کہ میرے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہر فنکار کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کام کرے اور شوبز میں اتنے سال گزارنے کے باوجودمیں بھی آج تک اسی کے لئے کوشاں ہوں ۔

وقت اشاعت : 14/02/2022 - 11:20:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :