جلد پاکستان آ کر اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کرونگا‘ عابد کاشمیری

سینئر اداکار عابد کاشمیری ان دنوں اپنے بیٹے کے پاس امریکہ میں مقیم ہیں

پیر 14 فروری 2022 11:20

جلد پاکستان آ کر اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کرونگا‘ عابد کاشمیری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) سینئر اداکار عابد کاشمیری نے کہا ہے کہ میں جلد پاکستان واپس آ کر دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کروں گا۔عابد کاشمیری ان دنوں اپنے بیٹے کے پاس امریکہ میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی روز مرہ کی زندگی بالکل مختلف ہے ، پاکستان میں ہم نوابوں کی طرح زندگی بسر کر تے ہیں جبکہ یہاں پر ہر شخص اپنا کام خود اپنے ہاتھوں سے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے وطن کی یاد بہت شدت سے آتی ہے اور بہت جلد پاکستان آکر اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کروں گا ۔

وقت اشاعت : 14/02/2022 - 11:20:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :