صاحبزاد ے میرے خاندان کی میراث کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ‘ عارف لوہار

جب تک سانسیں باقی ہیں اپنے ملک کی ثقافت کو پروموٹ کرتا رہوں گا ‘ گلوکار کی گفتگو

پیر 14 فروری 2022 11:20

صاحبزاد ے میرے خاندان کی میراث کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) نامورگلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ دنیا میں ملکوںکی شناخت ان کی ثقافت سے ہوتی ہے ، میں نے پاکستانی ثقافت کو پروموٹ کرنے کے لئے جس قدر بھی ممکن ہو سکا ہے کاوشیں کی ہیں اور جب تک سانسیں باقی ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ اب میرے صاحبزاد ے بھی میرے خاندان کی میراث کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کا عزم ہے کہ ہم اپنے کام میں جدت ضرور لائیں گے لیکن اپنے باپ دادا کے فن کو ہی آگے لے کربڑھیں گے۔

وقت اشاعت : 14/02/2022 - 11:20:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :