خدا اور محبت میں عمران عباس نے فیروز سے زیادہ اچھی اداکاری کی، سعدیہ خان

سوشل میڈیا پر ہونیوالی ٹرولنگ کو دل پر نہیں لیتی ، ہمیشہ سے (ن) لیگ میری فیورٹ رہی ، اداکارہ

پیر 14 فروری 2022 17:06

خدا اور محبت میں عمران عباس نے فیروز سے زیادہ اچھی اداکاری کی، سعدیہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ میں عمران عباس نے فیروز خان سے زیادہ اچھی اداکاری کی۔ گزشتہ دنوں سعدیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اٴْنہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

(جاری ہے)

ایک سیشن کے دوران میزبان نے سعدیہ سے سوال کیا کہ ’خدا اور محبت میں عمران عباس اور فیروز خان میں سے کس کی اداکاری زیادہ اچھی تھی ‘۔ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعدیہ خان نے کہا کہ عمران عباس نے فیروز خان سے زیادہ اچھی اداکاری کی۔سعدیہ خان نے بتایا کہ اٴْنہوں نے اور مایا علی نے بھارت میں فلم کیلئے آڈیشن دیا تھا جس میں وہ سلیکٹ ہوگئی تھیں جبکہ مایا علی کا سلیکشن نہیں ہوا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو دل پر نہیں لیتیں بلکہ نظر انداز کردیتی ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی مسلم لیگ ن اٴْن کی فیورٹ رہی ہے تو اس حساب سے مریم نواز سے اٴْنہیں کافی اٴْمیدیں ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2022 - 17:06:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :