دی میز رنر “ باکس آفس پر راج کرنے کیلئے تیار

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:07

دی میز رنر “ باکس آفس پر راج کرنے کیلئے تیار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) ایڈونچر اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم کی کامیابی کے پیش گوئی پہلے ہی کی جا چکی ہے نوجوانوں کے ایڈونچر کے گرد گھومتی فلم ”دی میز رنر“ باکس آفس پر راج کرنے کو تیار ہے۔ فلمی پنڈتوں نے فلم کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئی کردی۔

(جاری ہے)

ایڈونچر اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم”دی میز رنر“ بھول بھلیوں میں پھنسے کچھ نوجوانوں کی کہانی ہے۔ ایک نوجوان تھامس ہمت کرکے بھول بھلیوں سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مقابلہ مشینی بلاؤں سے ہوتا ہے۔ مشہور ناول سے ماخوذ اس فلم کو ویس بال نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 14:07:24