فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی تقریبات شروع

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کل 19 فروری کو شادی کرنے کے بعد 21 فروری کو دوسری مرتبہ بھی شادی کریں گے

جمعہ 18 فروری 2022 12:03

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی تقریبات شروع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2022ء) بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانہ ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو ہی شروع ہوگئی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں فرحان اختر کی رہائش گاہ پر شروع ہوئیں۔

شادی تقریبات کا آغاز ان کی مہندی تقریب سے ہوا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی، امریتا اروڑا اور شبانہ اعظمی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اسی حوالے سے بتایا کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو شروع ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات میں انتہائی خاص دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا،تاہم خبریں ہیں کہ دونوں نہ تو مذہب اسلام کے مطابق نکاح کریں گے اور نہ ہی ہندو رسومات کے مطابق سات پھیرے لیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممکنہ طور پر کسی تیسرے طریقے سے شادی کریں گے، تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کس طرح شادی کی رسومات مکمل کریں گے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کی شادی تقریبات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بتایا تھا کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر(آج) 19 فروری کو شادی کرنے کے بعد 21 فروری کو دوسری مرتبہ بھی شادی کریں گے۔
وقت اشاعت : 18/02/2022 - 12:03:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :