فراڈ کا مقدمہ، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانا تھا لیکن وہ تھانے گئی ہی نہیں

پیر 7 مارچ 2022 12:14

فراڈ کا مقدمہ، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے خلاف فراڈ کے پرانے مقدمے میں ریاست اتر پردیش کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانا تھا لیکن وہ تھانے گئی ہی نہیں، اداکارہ پر 37 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔

وقت اشاعت : 07/03/2022 - 12:14:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :