بیلا حدید مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت نہ کرنے پر نالاں

کتنے ہی مسلم ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں یا ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں

پیر 7 مارچ 2022 12:30

بیلا حدید مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت نہ کرنے پر نالاں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا نے سوشل میڈیا پر رائے زنی کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کئے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بیلا کا کہنا تھا کہ کتنے ہی مسلم ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں یا ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔

وقت اشاعت : 07/03/2022 - 12:30:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :