بھارت میں حجاب کے معاملے پر ٹوئنکل کھنہ بھی بول اٹھیں

اداکارہ نے بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے حجاب پہننے کا دفاع کرنے پر اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا

پیر 7 مارچ 2022 12:30

بھارت میں حجاب کے معاملے پر ٹوئنکل کھنہ بھی بول اٹھیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) اداکارہ سے مصنفہ بننے والی اور بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی بھارت میں حجاب کے معاملے پر بول اٹھیں اور کہا کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہ پہنیں۔اپنے ایک حالیہ کالم میں 48 سالہ سابقہ اداکارہ نے حجاب کے حوالے سے جاری تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں خواتین کے حق کو تسلیم کیا وہیں انہوں نے بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے حجاب پہننے کا دفاع کرنے پر اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاب کس طرح مردوں کو زیر لب مسکرانے سے روکتا ہے، ایسے تمام بھائی صاحب جو اس کے خلاف اور اسکے حق پر باتیں کر رہے ہیں انہیں چاہیے اس پر جھگڑوں کے بجائے گفت و شنید کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو راجیش کھنہ اور سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سوشل میڈیا پر اپنی صاف گوئی پر مبنی آرا اور ظرافت آمیزی پر مبنی جملوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ برقع، حجاب اور یہاں تک کہ گھونگٹ کا جو معاملہ ہے وہ بھی مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر ہے۔ میں کسی قسم کے نقاب یا پردہ کرنے کی حمایتی نہیں ہوں لیکن یہ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ بنا کسی دباؤ کے فیصلہ کریں کہ انہیں کیا پسند ہے۔

وقت اشاعت : 07/03/2022 - 12:30:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :