صبور کی بھی سردی سے ’کانپیں ٹانگ‘ گئیں

جمعرات 10 مارچ 2022 11:20

صبور کی بھی سردی سے ’کانپیں ٹانگ‘ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو سامنے آئی تو میمرز سمیت پاکستان فنکاروں کو بھی اس پر ردعمل دینے کا موقع مل گیا۔بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکاء کا جوش بڑھانے کے لیے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے ردعمل میں میم بنانے والوں نے الگ ہی طوفان برپا کر رکھا ہے، لیکن صبور علی کے ردعمل نے بھی مداحوں کو ہنسانے پر مجبور کردیا۔صبور علی نے شدید سردی میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/03/2022 - 11:20:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :