ناکامی کامیابی کے زینے کی طرف پہلا قدم ،جو اس بات کو سمجھ گیا وہ پھر ناکام نہیں ہوتا ‘ ریشم

ناکامی اور کامیابی ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،کوئی انسان ناکامیوں سے کس قدر سیکھتا ہے یہ اہم ہے ‘ انٹرویو

ہفتہ 12 مارچ 2022 14:17

ناکامی کامیابی کے زینے کی طرف پہلا قدم ،جو اس بات کو سمجھ گیا وہ پھر ناکام نہیں ہوتا ‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کوئی بھی اداکار جب شوبز کی دنیا میں آتا ہے تو اس کے ذہن میں صرف کامیابی کا بھوت سوار ہوتا ہے مگر وہ اس بات کو فراموش کر دیتے ہیں کہ کامیابی کے ساتھ ناکامی کا پہلو جڑا ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ ناکامی کامیابی کے زینے کی طرف پہلا قدم ہے جو اداکار اس بات کو سمجھ گیا وہ پھر ناکام نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

دنیا میں بے شمار مثالیں ایسی ہیں کہ جب دنیا کے نامور لوگ ابتداء میں ناکام ہوئے اور بعد میں انہوں نے بے مثال کامیابی حاصل کیں۔انہوںنے کہا کہ زندگی میںناکامی اور کامیابی ساتھ ساتھ چلتے ہیں ضرورت لیکن اہم یہ ہے کہ کوئی انسان اپنی ناکامیوں سے کس قدر سیکھتا ہے ۔ یہاں بہت سمارٹ لوگ بھی ہیں جو دوسروں کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں او رناکامیوں سے بھی سبق حاصل کرکے اپنی سمت درست کر لیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/03/2022 - 14:17:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :