راتوںرات شہرت کسی ایک کے حصے میں آتی ہے ،محنت ‘لگن اور سچا جذبہ کسی بھی انسان کو اسکی منزل تک لیجاتاہے ‘ ثناء

بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے شوبز کے شیڈول کو مرتب کرتی ہوں‘اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2022 14:17

راتوںرات شہرت کسی ایک کے حصے میں آتی ہے ،محنت ‘لگن اور سچا جذبہ کسی بھی انسان کو اسکی منزل تک لیجاتاہے ‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ راتوںرات شہرت کسی ایک کے حصے میں آتی ہے ،محنت،لگن اور سچا جذبہ کسی بھی انسان کو اس کی منزل مقصود تک لے جاتاہے ،بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے شوبز کے شیڈول کو مرتب کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز میںنئے آنے والے اچھا کام کررہے ہیں اور میں انہیں سینئر ہونے کے ناطے تاکیدکروں گی کہ آگے جانے کے لئے شارٹ کٹ کی بجائے مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں اور اس طرح حاصل کی جانے والی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے۔

ثناء نے مزید کہا کہ مجھے فلمسٹارثناء بننے میں کئی سال لگ گئے اور خدا کا شکرہے کہ میں آج اپنے کیرئیر کے عروج پر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوںکی تعلیم اورتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی ۔ بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شوبزکا شیڈول مرتب کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 12/03/2022 - 14:17:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :