جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اگلے سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:25

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اگلے سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) جیمز بانڈ سیریز کی فلموں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے لئے اگلے سال یہ نئی فلم پیش کی جا رہی ہے۔ جیمز بانڈ کی نئی فلم کی شوٹنگ 6 دسمبر سے پائن وڈ سٹوڈیو لندن میں شروع ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئی فلم کی ڈائریکشن بھی سیم مینڈس کر رہے ہیں جنہوں نے دو سال قبل سکائی فال ڈائریکٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس بار بھی ڈینیل کریگ اس نئی فلم میں ایجنٹ زیرو زیرہ سیون کا رول اداکریں گے۔ ڈینیل کی جیمز بانڈ سیریز کی یہ چوتھی فلم ہے جس میں وہ کام کریں گے۔ اس سے پہلے ڈینیل 2006 میں بننے والی فلم کیسینو رائل ، 2008 میں کوئنٹم آف سولیس اور2012 میں سکائی فال میں کام کرچکے ہیں۔ ایم جی ایم ، سونی اور پروڈیوسرز مائیکل جی ویلسن اور باربرا بروکولی کا کہنا ہے کہ فلم برطانیہ میں اگلے سال 23 اکتوبر اور امریکا 6 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 27/09/2014 - 12:25:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :