زندگی کا بہترین تحفہ مجھے کرن نے دیا، عامر خان

کرن نے مجھے میری خامیوں بارے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں میں بہتر کرسکتا ہوں، بالی ووڈ اداکار

پیر 21 مارچ 2022 16:56

زندگی کا بہترین تحفہ مجھے کرن نے دیا، عامر خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ اٴْنہیں زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ان کی سابق اہلیہ، فلمساز کرن رائو نیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان سے حال ہی میں ایک صحافی نے اٴْنہیں زندگی میں ملنے والے سب سے بہترین تحفے کے بارے میں پوچھا۔جس پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ اٴْنہیں زندگی میں سب سے بہترین تحفہ ان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے ابھی دو تین دن پہلے ہی دیا ہے۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ’ دو تین دن پہلے اٴْنہوں نے کرن سے پوچھا کہ ان کے اندر ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں وہ دور کرسکتے ہیں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ اٴْنہوں نے کرن سے یہ سوال اس لئے پوچھا کیونکہ کرن کیساتھ ان کا ایک گہرا رشتہ رہا اور کرن اٴْنہیں بہت قریب سے جانتی ہیں‘۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کرن رائو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’کرن نے اٴْنہیں ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں وہ بہتر کرسکتے ہیں‘۔

اٴْنہوں نے کہا کہ’ اٴْنہیں لگا کہ کرن کو سننا اور کرن کی کہی ہوئی باتوں کو سمجھنا ان کے لیے بہت اہم تھا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’دراصل یہ سوال پوچھنے کا مقصد یہ جانناتھا کہ ایک دوسرا انسان جو بھی ان کے قریب ہو، اٴْنہیں کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کیا بہتری دیکھنا چاہتا ہے‘۔اٴْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے خیال میں یہ سب سے بہترین تحفہ ہے جو اٴْنہیں کرن نے دیا ہے‘۔اس کے بعد عامر خان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ ’کیا کرن سے یہ بہترین تحفہ حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کیا یا نہیں ‘جس پر اداکار نے کہا کہ اٴْنہوں نے کرن کی ان باتوں پر فوری عمل کرنا شروع کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2022 - 16:56:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :