عروہ، فرحان کی عاصم اور میرب کو منگنی کی مبارکباد

پیر 21 مارچ 2022 16:56

عروہ، فرحان کی عاصم اور میرب کو منگنی کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے عاصم اظہر اور میرب علی کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں عاصم اظہر اور میرب علی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

گلوکار نے شوبز کی اس نئی جوڑی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں کی جوڑی واقعی خوبصورت ہے۔‘دوسری جانب عروہ حسین نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اور میرب کی منگنی کی تصویر شیئر کی۔عروہ حسین نے عاصم اور میرب کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری بہت ساری دٴْعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔‘

وقت اشاعت : 21/03/2022 - 16:56:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :