معیاری رقص کا ڈرامے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے ،اسکے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ خوشبو

کوشش ہوتی ہے ہر ڈرامے کیلئے منفرد اورمعیاری ڈانس آئٹم تیار کروں ،کئی کئی روز محنت کرنا پڑتی ہے

منگل 22 مارچ 2022 11:55

معیاری رقص کا ڈرامے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے ،اسکے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ خوشبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) ناموراداکارہ خوشبونے کہا ہے کہ اچھے اورمعیاری رقص کاڈرامے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے ، نا مساعد حالات کے باوجود پروڈیوسرز عوام کو سستی تفریح فراہم کے لئے اسٹیج ڈرامے پیش کرتے ہیںجس پر ان کی ستائش کی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خوشبو نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامے کے لئے منفرد اورمعیاری ڈانس آئٹم تیار کروں اور اس کیلئے کئی کئی روز تک مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے ۔

اگر یہ کہا جائے کہ رقص کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھوراہے تووہ یہ غلط نہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میںمزید بہتری کی گنجائش موجودہے اور یقینا اس کے لئے کوشش بھی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران مالی مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود پروڈویوسرز آج بھی عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کے لئے ڈرامے پیش کررہے ہیں جس کی ہر سطح پر ستائش کی جانی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 11:55:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :