یاسر حسین اور میرے درمیان جو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نوشین شاہ

یاسر حسین نے فروری 2021 میں انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں

منگل 22 مارچ 2022 12:26

یاسر حسین اور میرے درمیان جو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، نوشین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان شادی میں شرکت کے معاملے پر جو ’تنازع‘ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ دونوں نے مذکورہ معاملے پر کھل کر باتیں کیں مگر یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا۔یاسر حسین نے فروری 2021 میں انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم تقریب میں 200 افراد آگئے تھے۔انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی میں اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ بن بلائے ہی زبردستی آگئی تھیں۔ان کے دعوے کے بعد نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت تھی اور شادی ہال کا ایڈریس بھی خود ہی بھیجا تھا۔
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 12:26:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :