او آئی سی کے اجلاس کیلئے ترانہ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، علی ظفر

منگل 22 مارچ 2022 17:27

او آئی سی کے اجلاس کیلئے ترانہ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ممتاز گلوکار ، ماڈل اور ایکٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کیلئے ترانہ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فنکار کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ اس کی آواز ایسے مبارک دن اور مقصد کی آواز بنے۔علی ظفر نے لکھا کہ بے شک وہٴْ نہایت رحمان و رحیم ہے، آئیں اس دن اور مقصد کے لئے امن کا پیغام بن کر سب یکجاں ہو جاہیں اور پوری انسانیت کی بقا اور سلامتی کی دعا کریں۔

وقت اشاعت : 22/03/2022 - 17:27:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :