سلمان خان کو ایک اور نئی قانونی جنگ کا سامنا

عدالت نے صحافی اشوک پانڈے کیساتھ بدسلوکی کے الزام میں دائر مقدمے میں 5 اپریل کو طلب کرلیا

بدھ 23 مارچ 2022 17:24

سلمان خان کو ایک اور نئی قانونی جنگ کا سامنا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں۔ اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق’ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان کو صحافی اشوک پانڈے کی طرف سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو پیش ہونے کیلئے طلب کیا ہے‘۔عدالت نے اداکار کو انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 504 اور 506 کے تحت جرائم کا ارتکاب کرنے پر طلب کیا گیا۔مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کیلئے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2022 - 17:24:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :