ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا

تقریب میں انور مقصود، شعیب ملک ، شاہد آفریدی، ایچ ایس وائے، اداکار بلال عباس، فہد مصطفی سمیت دیگر کی شرکت

جمعرات 24 مارچ 2022 12:02

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مشترکہ طور پر کاسٹ اینڈ کریو کے نام سے ملبوسات کا نیا برانڈ لانچ کردیا۔

(جاری ہے)

اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی شوبز انڈسٹری میں دوستی مشہور ہے گزشتہ روز اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے مشترکہ کلاتھنگ برانڈ کاسٹ اینڈ کریو کے لانچ کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں انور مقصود، شعیب ملک ، شاہد آفریدی، ایچ ایس وائے، اداکار بلال عباس، فیروز خان، فہد مصطفی، حمزہ علی عباسی، کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، میرب علی، اور بہت سی مشہور شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 24/03/2022 - 12:02:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :