والدہ کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی کامیاب گلوکارہ نہیں بن سکتی تھی‘ سارہ رضا خان

نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا پاکستانی موسیقی کی ترویج کیلئے نہایت خوش آئند ہے

جمعرات 24 مارچ 2022 12:15

والدہ کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی کامیاب گلوکارہ نہیں بن سکتی تھی‘ سارہ رضا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ملنے والی کامیابی میں کسی نہ کسی کا ساتھ یا مدد حاصل ہوتی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے میری والدہ کی بھرپور سپورٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میری والدہ میری پذیرائی اور مجھے سپورٹ نہ دیتیں تو شاید آج میں یہ مقام حاصل نہ کر سکتی ۔ سارہ رضا نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا پاکستانی موسیقی کی ترویج کے لئے نہایت خوش آئند ہے ۔نئے آنے والوںکو سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اساتذہ کرام اور سینئرز کی بے پناہ عزت کرتی ہوں کیونکہ اس عمل کے بغیر آپ کامیابی کی سیڑھی نہیں چڑھ سکتے ۔

وقت اشاعت : 24/03/2022 - 12:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :