ہر گیت کو دل سے گایا ، ہمیشہ معیاری شاعری کو اپنی آواز دی ہے ‘ سائرہ نسیم

ْمحنت اور جدوجہد سے حاصل ہونیوالے مقام کوبر قرار رکھنے کیلئے اس سے بڑھ کر جدوجہد کرتی ہوں

جمعرات 24 مارچ 2022 12:15

ہر گیت کو دل سے گایا ، ہمیشہ معیاری شاعری کو اپنی آواز دی ہے ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء)نامور گلوکار ہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی گیت پیش کیا اسے دل سے گایا ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے ، ہمیشہ معیاری شاعری کو اپنی آواز دی ہے اور جب تک اس شعبے سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے بڑی محنت اور جدوجہد سے مقام حاصل کیا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے بڑھ کر جدوجہد کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ شاعری دیکھ کر اسے مسترد کر دیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میرے پرستار مجھ سے جو امید رکھتے ہیں میں اسے ٹھیس نہ پہنچائوں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ جب بھی کوئی گیت پیش کیا ہے خوشی خوشی کیا ہے کیونکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ بیزاری میں پرفارم کریںاور سننے والے اس پر آپ کو داد دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کم کام کرتی ہوں لیکن معیاری کرتی ہوں اور اس پر مستقبل میں بھی کاربند رہوں گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 12:15:00

Rlated Stars :