کترینہ کیف اور وکی کوشل باضابطہ ’میاں بیوی‘ بن گئے، شادی کی رجسٹریشن کروا لی

جمعرات 24 مارچ 2022 16:13

کترینہ کیف اور وکی کوشل باضابطہ ’میاں بیوی‘ بن گئے، شادی کی رجسٹریشن کروا لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) دسمبر 2021 میں شادی کرنیوالی بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تین ماہ بعد شادی رجسٹرڈ کروالی اور باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل مبینہ طور پر 19 مارچ کو عدالت گئے اور اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑے نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک عالیشان ریسٹورنٹ میں جا کر اس خوشی کے موقع کو منایا۔کہا جارہا ہے کہ جوڑی کا تعلق مختلف مذاہب ہے، جس وجہ سے انہیں بھارتی کے خصوصی میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ کترینہ کیف کی والدہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 16:13:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :