آج کل ماڈلز کا انتخاب کرنے کیلئے کوئی معیار نہیں رہا، نادیہ حسین

نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، ان کی کوئی کلاس یا شخصیت نظر نہیں آتی، اداکارہ

جمعہ 25 مارچ 2022 16:41

آج کل ماڈلز کا انتخاب کرنے کیلئے کوئی معیار نہیں رہا، نادیہ حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ آج کل کی بہت سی نوجوان فیشن ماڈلز کی کلاس یا کوئی متاثر کن شخصیت نہیں ہے، ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا۔نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اٴْنہوں نے آج کل کے فیشن ماڈلز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ’پہلے تقریباًً 70 سے 80 فیصد ماڈلز تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ’اس کے بعد ہر قسم کی لڑکیاں اس پیشے کا حصہ بن گئیں، یہاں تک کہ کونسل کے اراکین کو بھی اس بات کی پرواہ نہیں کہ وہ ان پڑھ ہیں یا ان کا قد ماڈلنگ کے حساب سے مناسب نہیں ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’اب فیشن ماڈلز کا انتخاب کرنے کے لیے کوئی معیار نہیں رہا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’آپ یہ بتائیں کہ ایک ساتھ 40 ماڈل کہاں سے ملیں گی ‘۔نادیہ حسین نے کہا کہ ’ پہلے ایک شو کیلئے صرف 20 ماڈلز کو منتخب کیا جاتا تھا‘۔اٴْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں، ان کی کوئی کلاس یا شخصیت نظر نہیں آتی‘۔

وقت اشاعت : 25/03/2022 - 16:41:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :