وفاشہزادی 6 ماہ بعد کل مسقط سے لوٹیں گی

مسقط میں مختلف شوزمیں حصہ لیا ،ویڈیو پراجیکٹ مکمل کروائے ،اب عید کے بعد واپس جائونگی،وفاشہزادی

ہفتہ 26 مارچ 2022 12:55

وفاشہزادی 6 ماہ بعد کل مسقط سے لوٹیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) معروف گلوکارہ و ماڈل وفا شہزادی 6 ماہ بعد کل اتوار کو مسقط سے واپس وطن لوٹیں گی۔ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وفا شہزادی نے بتایاکہ وہ چھ ماہ قبل مسقط آئی تھیں جہاں پر انہوں نے مختلف شوزمیں اپنے گانے پرفارم کیئے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف ویڈیو پراجیکٹ بھی مکمل کروائے ہیں ایک سوال کے جواب میں وفا شہزادی کا کہناتھا کہ میرا مسقط کا دوسال کا ویزہ تھا مگر میں نے اتنے پراجیکٹ کیئے کہ میں تھک گئی تھی اور یہ رمضان اور عید اپنے گھرمیں گزارنا چاہتی تھی اس لیئے میں نے اپنے تمام پراجیکٹ سے بریک لی ہے ۔

(جاری ہے)

وفا شہزادی نے مذید کہاکہ وہ یہ عید اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گی اور پاکستان میں زیرالتواے پراجیکٹ مکمل کروائیں گی اور عید کے بعد دوبارہ مسقط روانہ ہوں گی۔
وقت اشاعت : 26/03/2022 - 12:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :