ہانیہ عامر کو بانہوں سے پکڑنے پر احسن خان پر تنقید

سمجھ نہیں آتی ہر کوئی ہانیہ عامر کو تصویر بنوانے کیلئے ایسے ہی کیوں پکڑتا ہے،سوشل میڈیا صارفین

پیر 28 مارچ 2022 17:14

ہانیہ عامر کو بانہوں سے پکڑنے پر احسن خان پر تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن خان کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر کو بانہوں سے تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انسٹا گرام پر ہانیہ عامر اور ا حسن خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے کمنٹ باکس میں مداح غصے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس خوبصورت فنکاروں کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں اداکار کسی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، اس دوران ہانیہ عامر تصویریں بنوانے کیلئے ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں جبکہ اچانک سے احسن خان بھی آ جاتے ہیں۔

ہانیہ عامر احسن خان کی جانب ایک طرف کھڑے ہو کر تصویریں بنوانے کیلئے ہاتھ بڑھاتی ہیں جبکہ احسن خان ہانیہ عامر کو دونوں بازوئوں سے پکڑ لیتے ہیں اور پر جوش انداز میں تصویریں بنوانے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو دیکھ کر یہ تو پتہ نہیں لگایا جا سکتا کہ آیا ہانیہ عامر احسن خان کی مداح ہیں یا احسن خان ہانیہ عامر کے مگر احسن خان کا یہ عمل انٹرنیٹ صارفین کو کچھ اچھا نہیں لگا ہے۔ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا لکھنا ہے کہ ’سمجھ نہیں آتی کہ ہر کوئی ہانیہ عامر کو تصویر بنوانے کیلئے ایسے ہی کیوں پکڑتا ہے‘۔متعدد انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ہانیہ عامر احسن خان کے اس عمل سے خوش نظر نہیں آ رہی ہیں‘۔

وقت اشاعت : 28/03/2022 - 17:14:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :