شادی اور شوہر سے متعلق سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

منگل 29 مارچ 2022 12:30

شادی اور شوہر سے متعلق سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2022ء) ایک طرف جہاں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیل رہی ہیں تو وہیں مداح ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔جہاں متعدد شوبز شخصیات نے لوگوں کو اپیل کی ہے کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں نہ کریں، وہ اس وقت مشکل حالات میں ہیں، وہیں کچھ لوگ سجل علی کے پرانے انٹرویو کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کا نومبر 2021 کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کرنے سمیت شوہر کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

مذکورہ انٹرویو سجل علی نے اپنی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر کے دوران اے آر وائے کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے دوران دیا تھا۔انہوں نے پروگرام میں بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی، جس دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں‘سجل علی نے شادی کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں اور انسان کے ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی کے بعد جہاں سب کو آرام مل جاتا ہے، وہیں انسان کا عقل بھی ٹھکانے آجاتا ہے۔سجل علی نے مزید کہا تھا کہ شادی کے ڈیڑھ سال تک مشکلات ہوتی ہیں، اس کے بعد انسان عادی ہوجاتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر شریک حیات اچھا ہو اور تعاون کرنے والا ہو تو زندگی بہتر بن جاتی ہے اور انہوں نے شوہر احد رضا میر کے تعاون کرنے والا شخص قرار دیا تھا۔اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا تھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔
وقت اشاعت : 29/03/2022 - 12:30:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :