جارج کلونی کا اہلیہ کوساڑھے سات لاکھ مالیت کی انگوٹھی کا تحفہ، جارج کلونی کی شادی کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کے ایک اطالوی دوست کی جانب سے کیا گیا

منگل 30 ستمبر 2014 21:22

بندقیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء)بالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی لبنانی نڑاد سماجی کارکن امل علم الدین کے ساتھ منگنی اور شادی عالمی میڈیا کا ایک بڑا موضوع رہی ہے۔ دونوں گذشتہ 12 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے لیکن شادی کے حوالے سے دوسری تقریب اٹلی کے شہربندقیہ میں کافار سیٹی بلڈنگ میں ہوئی جس میں جارج کلونی نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سات لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ایک انگشتری تحفے میں پیش کی۔

گزشتہ روزہونے والی تقریب میں بندقیہ شہرمیں بالی وڈ اداکاروں اور فلمی دنیا کے پرستاروں کا ایک ھجوم امڈ آیا تھا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارج کلونی کی شادی کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کے ایک اطالوی دوست کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں نوبیاہتا جوڑے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کلونی نے امل کو سات قیراط سونے اور ایک گراں قیمت ہیرے سے جڑی انگوٹھی تحفے میں پیش کی۔

تقریب کے اعلان کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے تک بندقیہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر ٹریفک پھنس گئی تھی۔خیال رہے کہ امل علم الدین انسانی حقوق کی علمبردار ہیں اور برطانیہ میں وکالت کرتی ہیں۔ وہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور فوجداری قانون میں تخصص رکھتی ہیں۔ جارج کلونی خود بھی انسانی حقوق سے متعلق ایشوز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انھوں نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں انسانی بحران کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وقت اشاعت : 30/09/2014 - 21:22:36