شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا‘ اقرا عزیز

‘شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے

جمعرات 31 مارچ 2022 12:50

شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا‘ اقرا عزیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2022ء) اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اقراء عزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں اقرا نے کہا کہ ‘ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، آنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا انہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین ان کے ہاتھوں میں تھا۔

اقراء عزیز نے بتایا کہ ‘ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں۔ اقرا عزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے۔
وقت اشاعت : 31/03/2022 - 12:50:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :