کرینہ کے والد بیماری کی وجہ سے اپنے بھائی کی موت بھی بھول گئے‘ رنبیر

جمعرات 31 مارچ 2022 12:50

کرینہ کے والد بیماری کی وجہ سے اپنے بھائی کی موت بھی بھول گئے‘ رنبیر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2022ء) اداکار رنبیر کپور نے تصدیق کی ہے کہ کرینہ کپور کے والد اور ان کے تایا رندھیر کپور ڈیمنشیا (بھولنے کی بیماری) کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے تایا نے جب حال ہی میں ریلیز ہونے والی رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘ دیکھی تو وہ ان سے بات کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ رندھیر کپور فلم دیکھنے کے بعد میرے پاس آئے اور کہا کہ اپنے والد کو بتاؤ کہ انہوں نے اس فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے۔رنبیر کپور کے مطابق کرینہ کے والد رندھیر کپور کئی دیر تک اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کو ڈھونڈتے رہے، بعدازاں انہوں نے مجھ سے کہا کہ کہاں ہیں وہ ، انہیں بلاؤ مجھے بات کرنی ہے۔واضح رہے کہ رشی کپور کی زندگی کی آخری فلم’’شرما جی نمکین‘‘ گزشتہ روز او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز ہوئی۔رشی کپور نے اپنی زندگی میں اس فلم کا زیادہ تر حصہ عکسبند کروادیا تھا تاہم ان کی وفات کے بعد فلم کو اداکار پاریش راول نے مکمل کیا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں رشی کپورکے ہمراہ جوہی چاولہ بھی موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2022 - 12:50:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :