وینا ملک کا عمران خان کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ

چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں ،عوام جانتی ہے بس آپ کے منہ سے نام سننا چاہتی ہے، اداکارہ

ہفتہ 2 اپریل 2022 11:51

وینا ملک کا عمران خان کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) وینا ملک کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے اٴْن فنکاروں میں ہوتا ہے جو وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔ ایسے میں وینا ملک نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وزیراعظم آج ہم آپ کو کہتے ہیں آپ نے گھبرانہ نہیں کیونکہ عوام آپ کے ساتھ ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام جانتی ہے بس آپ کے منہ سے ان کے نام سننا چاہتی ہے۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’اگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا، اپنی عوامی طاقت کے ذریعے انقلابی تحریک شروع کیجئے‘۔

وقت اشاعت : 02/04/2022 - 11:51:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :