کاجل کی اجے دیوگن کو علیحدگی کی دھمکی دینے کی وجہ سامنے آگئی

کنگنا رناوٹ کیساتھ فلم میں کام کرنے پر کاجل نے برہمی کا اظہار کیا، بچوں سمیت علیحدہ ہونے کی دھمکی دی،اداکار کے ایسا کچھ نہ ہونے کا یقین دلانے پر معاملہ ختم ہوا

ہفتہ 2 اپریل 2022 11:51

کاجل کی اجے دیوگن کو علیحدگی کی دھمکی دینے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے ایک بار اپنے شوہر اجے دیوگن سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کی اب وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری اور اسٹارز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار اداکار اجے دیوگن ماضی میں متنازع اداکارہ گنگنا رناوت کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے کہ اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گنگا رناوت اور اجے دیوگن ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کرچکے ہیں، دونوں کے درمیان قربت کی من گھڑت باتوں نے کاجول کو شدید برہمی کا اظہار کرنے پر مجبور کیا۔ ان جھوٹی باتوں میں آکر کاجول نے ایک بار اجے کو دھمکی دی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر شوہر سے علیحدہ ہوجائیں گی اور گھر بھی چھوڑ دیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اداکار نے انہیں اعتماد میں لیا یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ افواہیں ہیں جو میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں اجے دیوگن سے اس ضمن میں سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیا دو لوگوں کو ایک ساتھ تصاویر میں دیکھ کر غلط تشریح کرنے لگتا ہے، میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور اپنے نام کے ساتھ کسی کو منسوب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 11:51:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :