ع*برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کا 57واں یوم پیدائش 3اپریل کومنایا جائے گا

ہفتہ 2 اپریل 2022 17:02

ع*برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کا 57واں یوم پیدائش 3اپریل کومنایا جائے گا
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2022ء) برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کا 57واں یوم پیدائش 3اپریل کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداح خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میںاس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’’قربانی‘‘ میں ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘ گایا۔

نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گائے ہونے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔نازیہ حسن 13اگست2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میںصرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںوہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 17:02:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :