ماورہ کا برائیڈل لک سوشل میڈیا صارفین مداحوں کو بھا گئی

پیر 4 اپریل 2022 13:02

ماورہ کا برائیڈل لک سوشل میڈیا صارفین مداحوں کو بھا گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ماورہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے فیروزی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ عروہ کی تمام تر تصاویروں کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 13:02:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :