رابعہ بٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پیر 4 اپریل 2022 13:08

رابعہ بٹ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابعہ بٹ گلابی کلر کے لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رابعہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھیں۔شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ہرے اور گلابی رنگ کا لہنگا پہنی ہوئی تھیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔شیئر کی گئی تصویر میں رابعہ بٹ مغربی لباس پہنے کار میں بیٹھی تھیں ،اداکارہ کا یہ نیا انداز مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ رابعہ بٹ اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 13:08:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :