گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں

منگل 5 اپریل 2022 12:50

گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنے والی ثنا جاوید کے منہ پر نجی چینل کے ’گیم شو‘ کے دوران بیگ گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں اور ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا۔

(جاری ہے)

تاہم ثنا جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں اور وہ زوردار طریقیسے ان کے منہ پر لگا۔واقعہ میں ثنا جاوید کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی، تاہم ان کے منہ پر بیگ گرنے کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید ساتھی ماڈلز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے تنازع میں پھنس گئی تھیں۔ ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان پر الزام لگایا تھا کہ یہ اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔ منال سلیم کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹوں اور اداکاروں نے بھی ثنا جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔

وقت اشاعت : 05/04/2022 - 12:50:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :