سمجھ نہیں آتی سیاست میں مذہب کو لانے کی کیا ضرورت ہے،نور بخاری

اللہ کے لیے مذہب اور سیاست کو دور رکھیں، عون چوہدری کی اہلیہ کا مطالبہ

منگل 5 اپریل 2022 17:00

سمجھ نہیں آتی سیاست میں مذہب کو لانے کی کیا ضرورت ہے،نور بخاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ملک میں سیاسی بحران کے دنوں میں سیاستدانوں سے ایک اہم درخواست کردی۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ سیاست میں مذہب کو لانے کی کیا ضرورت ہی ۔

(جاری ہے)

نور بخاری نے کہا کہ ’سب اتنی بڑی ہستیوں کا نام ایسے لے رہے ہیں، اللہ کے لیے مذہب اور سیاست کو دور رکھیں‘۔اس سے قبل نور بخاری نے شوہر اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں انہیں مسجد نبویؐ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سابق اداکارہ کے کیپشن سے یہ قیاس کیا جانے لگا تھا کہ عون چوہدری سیاسی گرما گرمی کے دوران مدینہ میں ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 17:00:03

Rlated Stars :