کیریئر کے آغاز میں خدشہ تھا اداکار نہیں بن سکوں گا، شاہد کپور

’جب فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تو کوئی نہیں جانتا تھا پنکج کپور کا بیٹا ہوں، انٹرویو

منگل 5 اپریل 2022 17:00

کیریئر کے آغاز میں خدشہ تھا اداکار نہیں بن سکوں گا، شاہد کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔ شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر کے آغاز میں سامنے آنیوالی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ لوگ شاید یہ سوچتے ہیں کہ اٴْن کے لیے اداکار بننا آسان تھا کیونکہ ان کے والدین پنکج کپور اور نیلیما عظیم دونوں ہی اداکار تھے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا‘۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ’جب اٴْنہوں نے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔ شاہد کپور نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ ممبئی میں رہتے ہی نہیں تھے وہ یہاں بہت دیر بعد آئے تھے‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ’ان کی والدہ نے اٴْنہیں اکیلے ہی پالا تھا، اور وہ زرا بڑے تھے جبکہ ان کا سوتیلا بھائی ایشان کھٹر بہت چھوٹا تھا‘۔

اٴْنہوں نے کہا کہ’ اٴْنہوں نے کبھی کسی کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں اور اس لئے انہیں خدشہ تھا کہ پتا نہیں انڈسٹری کے لوگ اٴْنہیں قبول کریں گے بھی یا نہیں‘۔شاہد کپور نے بتایا کہ’جب ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہیں تب لوگوں کو پتا چلا کہ وہ اداکار پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ’اٴْنہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی پہلی فلم ناکام ہوئی تو وہ انڈسٹری سے باہر ہو جائیں گے‘۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 17:00:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :