احسن خان مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کیلئے تیار، فلم ’رہبرا‘ کا ٹیزر شیئر کردیا

فلم کا ٹریلر عید الفطر پر لانچ کیا جائیگا ، 24 جون کو سینما ء گھروں میں ریلیز کی جائیگی

منگل 5 اپریل 2022 17:00

احسن خان مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کیلئے تیار، فلم ’رہبرا‘ کا ٹیزر شیئر کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) معروف پاکستانی اداکار احسن خان بہت جلد اپنے مداحوں کو سینما گھروں میں’سرپرائز‘ دینے کے لیے تیار ہیں۔ احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی آنیوالی فلم ’رہبرا‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔فلم کا یہ ٹیزر محبت، خوشی، غم، تھرل اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’غیر متوقع چیز کی توقع رکھیں کیونکہ زندگی حیرت انگیز چیزوں سے بھری ہوئی ہے‘۔

آخر میں اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے مداحوں کو سنیما گھروں میں ’سرپرائز‘ دینے کے لیے تھوڑا انتظار کررہے ہیں۔ فلم’رہبرا‘میں اداکار احسن خان کے ہمراہ اداکارہ عائشہ عمر بھی بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دِکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔احسن خان کی اس فلم کا ٹریلر عید الفطر پر لانچ کیا جائے گا جبکہ فلم 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 17:00:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :